35 کروڑ لاگت سے قائم نئے ٹی بی ہسپتال کا سنگِ بنیاد

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)عوامی فلاح کے ایک اور اہم منصوبے کے تحت ٹی بی ہسپتال کی جگہ پر نئے ٹی بی ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی چودھری جاوید احمد نے پاکپتن کے عوام کیلئے 35 کروڑ لاگت سے قائم کیے جانے والے نئے ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ، ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا، سردار منصب علی ڈوگر ایم پی اے، اور دیگر سیاسی سماجی سرکاری ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نیا ہسپتال پاکپتن اور گرد و نواح کے عوام کیلئے صحت کی جدید سہولیات فراہم کرے گا اور ٹی بی جیسے موذی مرض کے بروقت اور م ئوثر علاج میں اہم کردار ادا کرے گا۔