اوکاڑہ :2حادثات ، نامعلوم شخص جاں بحق، 2 زخمی

پیدل چلنے والے کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری، تلاش شروع کردی
ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بچے سمیت دو افراد شدید زخمی
اوکاڑہ، پاکپتن (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں2حادثات میں نامعلوم شخص جاں بحق، 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم شخص چک نمبر ون فور ایل سکندر روڈ پر سڑک کنارے پیدل جارہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید چوٹیں  آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔متعلقہ پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے، ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کی نگرانی میں ڈی ہسپتال منتقل کر دی۔ تاحال جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی جس کی عمر تقریباً 60 سال بتائی گئی ہے۔قبولا روڈ پر چک  آگرو میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں میں 18 سالہ زین العابدین اور سات سال کا بچہ علی اکبر شامل ہیں ، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔