2حادثات میں 2 خواتین جاں بحق

ڈیفنس اے میں کار کی ٹکر سے جویریہ ،ڈی ایچ اے میں گاڑی موٹر سائیکل تصادم، خاتون چل بسی 
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے کے دوران دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے میں کار کی ٹکر سے 18 سالہ جویریہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس اے پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم آصف علی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق بھائی محمد عامر کی مدعیت میں نامزد ملزم آصف علی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ غفلت اور لاپروائی سے تیز رفتار گاڑی چلانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دوسرا واقعہ ڈی ایچ اے فیز ٹو لالک جان چوک کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا اور مزید کارروائی شروع کر دی۔