سپریم کورٹ بار الیکشن، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب

  سید امجد شاہ لاہور سے 644 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ‘ پروفیشنل گروپ کے امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ حاصل کرسکے
گروپ کے باقی امیدوار بھی کامیاب ہو گئے‘اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کی قیادت قابلِ تحسین ہے: شہباز شریف کی مبارکباد
  آئین اور قانون کے مطابق ہونے والی ترامیم کی حمایت کریں گے، آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:احسن بھون
لاہور‘کراچی(آئی این پی ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی نشست پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہوگئے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ لاہور سے 644 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ حاصل کرسکے۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے جیت پر بار کے وکلا کو مبارکباد دی اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چو ہدری پرویز الٰہی  کا بھی شکریہ ادا کیا۔احسن بھون نے کہا کہ  آئین اور قانون کے مطابق ہونے والی ترامیم کی حمایت کریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر انڈیپینڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے اور گروپ کی قیادت، بالخصوص اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون، کی خدمات کو سراہا ہے۔وزیراعظم نے نو منتخب صدر سید امجد شاہ اور دیگر کامیاب عہدیداران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے مستقبل میں کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی وکلاء￿  برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد اور قانون و انصاف کے حوالے سے حکومتی مؤقف کی حمایت کا مظہر ہے