لاہور(آئی این پی )پاکستان بار کونسل کے دو عہدوں کے لیے الیکشن میں احسن بھون گروپ کو پھر بڑی کامیا بی حاصل ہوگئی، پیر مسعود چشتی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پاکستان بار کونسل کے دو عہدے وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی ایک سال کی مدت کے لیے الیکشن منعقد ہوا، الیکشن میں پاکستان بار کونسل کے کل 123 ممبران نے شرکت کی۔احسن بھون گروپ کے پیر مسعود چشتی 18ووٹ لے کر وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے قاضی ارشد صرف 5ووٹ حاصل کرسکے جبکہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے احسن بھون گروپ کے امیدوار منیر ملک بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بطور ممبر پاکستان بار کونسل، احسن بھون، طاہر نصراللہ وڑائچ اور عامر سعید سمیت دیگر نے ووٹ کاسٹ کیے۔