غازی آباد میں عثمان 1لاکھ 55ہزار ،نولکھا میں دلشاد سوالاکھ نقدی سے محروم ، 4موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 13 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوئوں نے غازی آٓباد میں عثمان سے1لاکھ 55ہزار روپے اور موبا ئل فون، گجرپورہ میں ذیشان سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں عمار سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں دلشاد سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں رزاق سے1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،چوہنگ کے علاقے میں جواد سے 30 ہزار روپے اور موبائل ،شیرا کوٹ میں عامر سے 20 ہزار روپے اور موبائل،گرین ٹائون میں اسلم سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل،نواب ٹائون میں کاشف سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم ملزموں نے نوانکوٹ سے سرفراز اور گارڈن ٹائون سے نعیم، مصری شاہ میں شمشاد اور فیکٹری ایریا سے افتخار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔