اسلام پورہ کے علاقے میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو گیا۔ بچے مدرسے کے لیے نکلے تھے کہ ملزم نے بچے کے بھائی کو ڈرایا اور بچی کے ساتھ یہ شرمناک حرکتیں انجام دیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔