7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت اور ٹیم کی کارروائی میں ملزم کو عمر کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے صبح کے وقت گلی میں کھیلتی ہوئی بچی کو بلایا اور نازیبا حرکت کی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے درجنوں کیمروں کی مدد سے ملزم کا مکمل راستہ ٹریس کر کے اسے گرفتار کیا ہے۔ ملزم ناصر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔