جاوید اختر کی بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے اقدام پر شدید تنقید

جاوید اختر کی بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے اقدام پر شدید تنقید

بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی شدید مذمت کی ہے۔

 جاوید اختر نے اس اقدام کو نامناسب، توہین آمیز اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں ایک میڈیکل طالبہ کو سرٹیفکیٹ دینے کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے طالبہ کی اجازت کے بغیر اس کا نقاب ہٹا دیا، جس پر سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔

جاوید اختر کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاتون کی ذاتی پسند اور مذہبی آزادی کا احترام کیا جانا چاہیے، اور عوامی مقام پر اس طرح کا اقدام خواتین کی عزتِ نفس کے منافی ہے۔واقعے کے بعد انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی تنظیموں نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے احترام، شخصی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔