بیجنگ(یواین پی)جنیوا میں چین کے مستقل مشن نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں '' نئے دور میں چین کا اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلائوکے وائٹ پیپر پر بریفنگ دی۔ چین کے سفیر برائے تخفیف اسلحہ شین جیئن نے بریفنگ میں وائٹ پیپر کے اہم مواد اور اس کی اہمیت کا تعارف کرایا۔ جنیوا میں مختلف ممالک کے مستقل نمائندوں، تخفیف اسلحہ کے سفرا، اور تھنک ٹینک کے اسکالرز سمیت 100 سے زائد افراد نے اجلاس میں شرکت کی ہے