اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے
تہران(آئی این پی )ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردارہونے پر غورکر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہیکہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کویقینی بناناہے کہ ایران کوپرامن نیوکلیئرٹیکنالوجی اورآلات تک رسائی ملے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے کیے جا رہے ہیں اورآئی اے ای اے اس کی مذمت تک نہیں کر رہی۔