ایڈز کے حوالے سے عوامی آگاہی کی کمی ہے‘ علماء کرام اور مدارس آگاہی کے لئے مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں:ٹربل چکوکو
اسلام آباد( آن لائن)اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایچ آئی وی ایڈز برائے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ٹربل چکوکو نے پاکستان میں ایڈز کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے انہوں نے وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عطاء الرحمان سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص پاکستان میں موذی مرض ایڈز کی روک تھام کے لئے جاری مختلف پروگراموں کے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی ‘ کنٹری ڈائریکٹر نے کہا اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وباء بڑھ رہی ہے جس کے لیے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے عوامی آگاہی کی کمی ہے علماء کرام اور مدارس ایڈز کی رو ک تھام سے متعلق عوام میں آگاہی کیلئے مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں