مجھے اپنی ماں،بہنوں اوربیٹیوں کی عزت کا خیال ہے، آپ زیور پہن کر نکلیں تو کسی کو آپکی طرف دیکھنے کی جرات نہ ہو، کسی جگہ ہراسانی کا واقعہ ہوتا ہے تو پولیس فوری ایکشن لیتی ہے
عوام بھوکی مر رہی ہے اور آپ لوگوں کو پروٹوکول اور جیل کے باہر دھرنے سے فرصت نہیں‘ اپنے لوگوں کو گرین بس، ہونہار سکالرشپس، لیپ ٹاپ دو لیکن اس کیلئے بیٹا کام کرنا پڑتا ہے
پنجاب کے بچوں اوربچیوں کیلئے وہ کام ہوں گے دنیا دنگ رہ جائے گی، اعمال نامہ آپ کے سامنے رکھ رہی ہوں ‘ آپ کو جوابدہ ہوں:ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب
لودھراں(آئی این پی‘آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں، میں آپ کی وزیراعلی نہیں بلکہ خادم ہوں۔لودھراں میں وزیراعلی پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اوربہاولپور ڈویژن کے9005طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں، سرکاری کالجز کے1295،یونیورسٹیوں کے6655طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں۔مریم نواز نے لیپ ٹاپ، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ کیلئے ہونہاراسکالرشپس،لیپ ٹاپس سے بھی کہیں زیادہ کرنا چاہتی ہوں، بہاولپور اور ملتان کا دورہ بھی کیا، ایک ماں کیلئے اپنے بچوں کیلئے کوئی تفریق نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ چاہے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لودھراں یا پھر لیہ کے ہوں، ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں، آپ تمام طلبہ نے محنت کی، اپنے ماں باپ سمیت میراخواب بھی پورا کیا۔وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ ستھراپنجاب کے اہلکارصوبے کی تمام گلیاں،محلے،شہر اورگاں دن رات صاف کررہے ہیں، مریم نواز آپ کی وزیراعلی نہیں آپ کی خادم ہے، سی سی ڈی نے پنجاب کو جرائم سے پاک کیا، مخالفین کہتے ہیں پنجاب خواتین کیلئے پہلے سے محفوظ جگہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ماں،بہنوں اوربیٹیوں کی عزت کا خیال ہے، آپ زیور پہن کر نکلیں تو کسی کو آپکی طرف دیکھنے کی جرات نہ ہو، کسی جگہ ہراسانی کا واقعہ ہوتا ہے تو پولیس فوری ایکشن لیتی ہے، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بچوں اوربچیوں کیلئے وہ کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی، ایک بچی نے کہا نوازشریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے،انہوں نے سہیل آفریدی کا نام لیے بغیر کہا عوام بھوکی مر رہی ہے اور آپ لوگوں کو پروٹوکول اور جیل کے باہر دھرنے سے فرصت نہیں۔ اپنے لوگوں کو گرین بس، لیپ ٹاپ، ایئر ایمبولینس، موبائل ہسپتال، کسان کارڈ، دو اپنے لوگوں کو میٹروز، ستھرا پنجاب تو اِس کے لیے بیٹا کام کرنا پڑتا ہے