معیشت میں استحکام آیا‘منظور شدہ منصوبوں سے 994 فوری ملازمتیں پیدا ہوں گی احسن اقبال

آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ‘ 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں‘ترسیلات زر 16.1 ارب ڈالرہو گئیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے  جولائی تا نومبر مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا‘آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئی ٹی سروسز کی برآمدات 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ترسیلات زر 16.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جن میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا‘ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری اخراجات ختم کر کے جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران 3.3 ارب روپے کی بچت کی گئی۔منظور شدہ منصوبوں سے 994 فوری ملازمتیں پیدا ہوں گی‘  مجموعی طور پر تقریباً 24,859 براہِ راست اور 40,873 بالواسطہ روزگار کے مواقع متوقع ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نومبر 2025 میں پاکستان کی معاشی کارکردگی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جولائی تا نومبر مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا‘مہنگائی کی شرح اوسطاً 5 فیصد رہی، جو گزشتہ سال 7.9 فیصد تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ بڑے پیمانے کی صنعت (LSM) میں 4.1 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جو صنعتی سرگرمیوں میں بحالی کا واضح ثبوت ہے