گوادر میں پانی،بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے،اجلاس سے خطاب
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک کو علاقائی تعاون کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی سرمایہ کاری سے بننے والے منصوبوں میں زیر التوا معاملات فوری نمٹائے جائیں۔ احسن اقبال کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبوں کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک علاقائی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، مقامی ماہی گیروں کے مفادات اور روزگار کوتحفظ دیاجائے گا، گوادر میں پانی اور بجلی کے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے۔کابینہ کمیٹی میں ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے بننے والے منصوبوں میں زیر التوا معاملات فوری نمٹائے جائیں۔