عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے دفتر خارجہ

چناب کے بہائو  میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول‘  افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر یو این رپورٹ پاکستان کے موقف کی واضح تائید ہے
 پاکستان کو دہشتگردعناصر کی حمایت سے متعلق انسانی اوردیگر انٹیلیجنس معلومات ہیں، دہشتگردوں کی تعداد، نام اورمالی معاونت سے متعلق معتبر رپورٹس موجود ہیں 
چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورہ امریکہ سے متعلق رائٹرز کی خبر درست نہیں ،غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس  سے متعلق پاکستان نے ابھی فیصلہ نہیں کیا
اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ طاہرانداربی  نے کہا ہے  چناب کے بہائو  میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی خطے کے امن و سلامتی  کیلئے بڑا خطرہ ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی واضح تائید کرتی ہے،بونڈائی بیچ پر حملے میں را کے ملوث ہونے کی تحقیقات آسڑیلوی تحقیقاتی ایجنسیوں نے کرنی ہے، یروشلم پوسٹ نے پراپیگنڈا کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورہ امریکا سے متعلق رائٹرز کی خبر درست نہیں ہے،غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس  سے متعلق پاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے  اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ۔ ترجمان  دفتر خارجعہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،  دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر معاونت ملنے کے قابلِ اعتماد شواہد ہیں، پاکستان کو دہشتگردعناصر کی حمایت سے متعلق انسانی اوردیگر انٹیلی جنس معلومات حاصل ہیں، دہشتگردوں کی تعداد، نام اورمالی معاونت سے متعلق معتبر رپورٹس موجود ہیں