مصطفی عامر قتل کیس:مرکزی ملزمان کیخلاف پولیس چالان جمع کروادیاگیا

 کراچی(آئی این پی) مصطفی عامر کے اغواء اور قتل کیس میں مرکزی ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف چالان جمع کرادیا گیا، جس میں مزید انکشافات سامنے آئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 کو مرکزی ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف چالان موصول ہو گیا، جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں اور جیل حکام کو آئندہ سماعت پر انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چالان میں کہا گیا کہ ملزم شیراز نے دورانِ تفتیش اعترافِ جرم کیا ہے اور مقتول کے اغواء و قتل کی مکمل تفصیل دی ہے۔