لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل و نمائش کے خلاف یکے بعد دیگر کارروائیاں جاری ہیں شاہدرہ، مناواں اور لاری اڈہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے شاہدرہ، مناواں، لاری اڈہ سے 3 مشکوک شخص کو راؤنڈ اپ کر لیا۔ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا۔گرفتار ملزمان سے 2 پستول، 1 رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد کرلیا،ملزمان کبیر، جیلانی اور بابر کوقانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ، مناواں، لاری اڈہ کے حوالے کر دیاگیا۔