لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے ناجائز اسلحہ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیاں فیکٹری ایریا، شاہدرہ اور مانگا منڈی کے علاقوں میں کی گئیں۔ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک افراد کو تعاقب کے بعد گرفتار کیا جن کی شناخت لقمان، شفیق اور شہباز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک رائفل، متعدد میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئیں گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں، فیکٹری ایریا، شاہدرہ اور مانگا منڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔