لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ماہِ صیام اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے شہر بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف ڈولفن سکواڈ کی جانب سے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق شفیق آباد کے علاقے ہیئر میں کارروائی کے دوران 3 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت مقرب، ارباز اور ضیاء کے ناموں سے ہوئی ہیملزمان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لی گئی ہیں۔ برآمد شدہ اسلحہ کو تحویل میں لے کر ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ عوام کی حفاظت کے لیے متحرک اور سرگرمِ عمل ہے۔