ملزم ماسٹرکی سے کمرے میں داخل ہوا، چوری شدہ 10 ہزار انڈین، 400 ملائیشین رنگڑ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملائیشین سکھ یاتریوں کیساتھ چوری کی واردات کرنے والا ہوٹل ملازم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خواتین سکھ یاتری لبرٹی مارکیٹ میں واقع نجی ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں،16دسمبر کویاتری خواتین ناشتہ کیلئے لبرٹی مارکیٹ گئیں،ملزم نے ماسٹر چابی کے ذریعے روم میں داخل ہو کر 10 ہزار انڈین،400 ملائیشین رنگڑ اڑالیے۔ گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو لبرٹی مارکیٹ کے عقب میں واقع گھر سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ملزم سے چوری شدہ ملکی وغیر ملکی کرنسی 10 ہزار انڈین، 400 ملائیشین رنگڑ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گلبرگ اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔