بیساکھی میلا:سکھ یاتریوں کے جتھوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت دے دی گئی

شیخوپورہ(آئی این پی)بیساکھی میلا میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کے جتھوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت دے دی گئی ہے پاکستان میں 10 اپریل سے شروع ہونے والا بیساکھی میلا 19اپریل تک جاری رہے گا جس میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کے جتھے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔