نان فائلرز پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ٹیکس ترمیمی بل 2024-25 پیش

نان فائلرز پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ٹیکس ترمیمی بل 2024-25 پیش

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 پیش کر دیا ہے، جس کے تحت نان فائلرز کے لیے مختلف پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کی مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز 800 سی سی سے بڑی گاڑی خریدنے کے مجاز نہیں ہوں گے، اور ان پر مخصوص حد سے زیادہ جائیداد اور شیئرز خریدنے پر پابندی ہوگی۔ مزید برآں، نان فائلرز بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے اور ایک مقررہ حد سے زیادہ پیسے بینک اکاؤنٹ سے نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ، نان فائلرز کو مخصوص حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور ان کے سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر بھی پابندی ہوگی۔ نان فائلرز کو صرف موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔اس ترمیم کے تحت غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے اور وہ اپنی جائیداد بھی منتقل نہیں کر سکیں گے۔ حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی جائیداد اور کاروبار کو بیچنے کی مجاز ہوگی۔ ایف بی آر ان افراد کی فہرست جاری کرے گا، جن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔یہ پابندیاں وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد نافذ ہوں گی۔