پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس اہم بلز کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا ہے، جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 سر فہرست ہے۔

 اس بل کے علاوہ، ایجنڈے میں سات دیگر اہم بلز بھی شامل ہیں، جن میں:

پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2025
پنجاب کھل پنچایت ریپیل بل 2025
نوٹریز ترمیمی بل 2025
پنجاب موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ترمیمی بل 2025
اجلاس میں خواتین کو با اختیار بنانے اور امن و امان کے موضوعات پر بھی بحث کی جائے گی۔ ان تمام بلز کی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں بحث کی جائے گی، اور متعلقہ کمیٹیوں کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم پر غور کیا جائے گا۔