ٹرمپ کا بڑا اعلان: ایران سے جوہری مذاکرات میں پیش رفت، روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور

ٹرمپ کا بڑا اعلان: ایران سے جوہری مذاکرات میں پیش رفت، روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے، جبکہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

 صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت اور تعمیری ماحول میں آگے بڑھی ہے اور معاملات میں خاطر خواہ پیش رفت ہو رہی ہے۔روس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں اور اس کے جواب میں روس پر مزید پابندیوں کے حوالے سے غور جاری ہے۔ادھر، یورپی یونین کے سربراہ نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے اور صدر ٹرمپ سے فون پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ روم میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور جمعہ کو اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں فریقین نے آئندہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ عالمی برادری اس پیش رفت کو خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دے رہی ہے۔