وزیر دفاع خواجہ آصف آج سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر ترمیمی بل بھی پیش کریں گے۔ یہ تمام بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق آرمی چیف کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اور ان کی مدت دوبارہ شروع ہوگی۔ آرمی ایکٹ کے تحت، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے، اور وزیراعظم ان کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے۔ اس کمانڈر کی مدت 3 سال ہوگی اور اسے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔مزید، آرمی ایکٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔