حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی:عمر ایوب

حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی:عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

 پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی کے پاس نہیں جا رہی، اور اگر مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت کرے، ورنہ پی ٹی آئی کسی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان نے تشکیل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ان کے مقدمات کی تفصیل طلب کی ہے، اور القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سماعت دیر تک جاری رہی، جو معمول سے زیادہ وقت تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کو مناسب سہولتیں نہیں مل رہی ہیں، اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جیلوں میں گنجائش سے زیادہ رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔