ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کے لیے پاس ورڈ سسٹم میں اہم تبدیلی متعارف کروا دی

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کے لیے پاس ورڈ سسٹم میں اہم تبدیلی متعارف کروا دی

ویب ڈیسک: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آئرس 2.0 کے پاس ورڈ مینجمنٹ سسٹم میں اہم تبدیلی متعارف کروائی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اب تمام ٹیکس دہندگان کے پاس ورڈز ہر 60 دن بعد خود بخود ختم ہو جائیں گے، اور تقریباً دو ماہ بعد انہیں نیا پاس ورڈ تشکیل دینا ہوگا۔ اس تبدیلی کے دوران ٹیکس دہندگان کو کچھ مشکلات پیش آ سکتی ہیں، خاص طور پر اگر ان کے ای میل یا فون نمبر میں کوئی غلطی ہو۔یہ اقدام ٹیکس گزاروں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بڑھانے اور سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ میں حروف، اعداد اور علامات کا مضبوط امتزاج استعمال کریں تاکہ ان کے کھاتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ ہو سکے۔