گوجرانوالہ: عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت

گوجرانوالہ: عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت

گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق سابق وفاقی وزرا عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

 سماعت کے دوران دونوں ملزمان اور پی ٹی آئی کے رہنما احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت میں تینوں ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، جن میں راستوں کی بندش کو جواز کے طور پر پیش کیا گیا۔عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواست منظور کر لی، تاہم عمر ایوب اور زرتاج گل کو اپنے وکلا کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی۔ دونوں ملزمان نے اپنے وکلا کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت میں جمع کرائیں، جو کہ عدالت نے منظور کر لیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ یہ مقدمہ گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔