دوسری اولاد کے اعلان کے بعد ثنا خان کی مزید بچوں کی خواہش پر شدید ٹرولنگ

دوسری اولاد کے اعلان کے بعد ثنا خان کی مزید بچوں کی خواہش پر شدید ٹرولنگ

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان حالیہ انسٹاگرام ویڈیو میں اپنے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے مزید بچوں کی خواہش کا اظہار کر رہی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ 12 بچے رکھتے تھے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے 5 یا 10 بچے ہوں۔ اس ویڈیو میں ثنا خان نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اگر آپ اپنے دماغ کو یہ کہیں گے کہ آپ کو ڈپریشن ہو گیا ہے تو آپ اسے محسوس کریں گے، اور روحانیت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ثنا خان کو مزید بچوں کی خواہش کا اظہار کرنا اتنا آسان ہے کیونکہ ان کے پاس پیسہ اور نوکرانیاں ہیں۔ اس کے علاوہ، پوسٹ پارٹم ڈپریشن جیسے سنجیدہ مسئلے کو نظر انداز کرنا اور اسے صرف روحانیت سے حل کرنے کا مشورہ دینا، سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ ردعمل کا سبب بن رہا ہے۔ صارفین نے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے منحرف قرار دیا ہے، کیونکہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن ایک سنگین بیماری ہے جس کا علاج ضروری ہوتا ہے۔