جارجیا: اپوزیشن اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

تبلیسی (آئی این پی )جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے بھرے مجمع میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔اس حوالے سے ویڈیو بھی خبروں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔