لندن(آئی این پی ) دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ A23aجنوبی جارجیا جزیرے سے تقریبا ً70کلومیٹر کے فاصلے پر رک گیا، جس سے خدشہ تھا کہ یہ مقامی جنگلی حیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ برفانی تودہ 3,300مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو لندن کے سائز سے دوگنا ہے، اور اس کا وزن تقریباً ایک کھرب ٹن ہے۔ یہ 2020سے انٹارکٹیکا سے شمال کی جانب بہہ رہا تھا۔