تبلیسی(آئی این پی )امریکی ریاست جارجیا میں گزشتہ برس گھر پر گرنے والے شہابیہ کی عمر سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ماہر ارضیات کے مطابق 26 جون 2024 کو جارجیا میں اٹلانٹا کے قریب ایک گھر پر شہابیہ کا ٹکڑا گرا تھا۔ماہر ارضیات کا بتانا ہے کہ اس شہابیہ کی عمر اربوں سال تھی یعنی اس شہابیہ کا ٹکڑا زمین کی پیدائش سے بھی پہلے وجود میں آیا تھا۔