اوٹاوا(آئی این پی )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والے دھمکی کے بعد کینیڈا نے سرحد اور امیگریشن پابندیوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔کینیڈا کے چار وزراء نے گذشتہ روز ایک سرحدی سلامتی کے منصوبے کا اعلان کیا جو انہوں نے نجی طور پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کو پیش کیا تھا، جس میں کینیڈا کی سرحدی نگرانی، انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی پر زور دیا گیا تھا۔لی بلانک اور ان کے ساتھیوں نے امریکااور کینیڈا کی سرحد کو ہیلی کاپٹروں، ڈرونز، نگرانی ٹاوروں اور سراغ رساں کتوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منظم جرائم کو نشانہ بنانے کے لیے مشترکہ سٹرائیک فورس کے منصوبے کا اعلان کیا۔