بھارتی خاندان کا تعلق گجرات شہر سے تھا،چاروں افراد برف میں جم کر ہلاک ہوگئے رپورٹ
ٹورنٹو(آئی این پی ) غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے کینیڈا سے امریکا جانے کی کوشش میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا خاندان موت کی نیند سوگیا۔ میڈیارپورٹ کے جنوری 2022 میں چار افراد پر مشتمل گجراتی خاندان مائنس 38 ڈگری سیلسیس کے دوران کینیڈا سے امریکا داخلے کی کوشش کے دوران برف میں جم کر ہلاک ہوگیا۔ ہالک ہونے والے جگدیش پٹیل، ان کی بیوی، اور ان کے دو چھوٹے بچے 11 بھارتیوں کے اس گروپ کا حصہ تھے جو کینیڈا کی سرحدی حصے کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق پٹیل شمالی مینیسوٹا میں ایک وین ڈرائیور سے ملاقات کے لیے ٹھنڈی رات میں پیدل سفر پر تھے۔