دیہی خواتین میں خواندگی کی شرح اب بھی کم ، صحت میں 132واں نمبر ہے:ورلڈاکنامک فورم
اسلام آباد (آئی این پی )ورلڈاکنامک فورم کی عالمی صنفی فرق رپورٹ 2025 جاری کردی گئی،رپورٹ کے مطابق معاشی شمولیت اورمواقع کے اعتبار سے پاکستان 143ویں نمبر پر برقرار ہے،پاکستان کی پوزیشن میں 2024 کے مقابلے میں بہت کم تبدیلی آئی۔ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق جینڈرگیپ میں شعبہ تعلیم میں پاکستان کی 139ویں پوزیشن برقرار ہے،اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے،دیہی خواتین میں خواندگی کی شرح اب بھی کم ہے،صحت میں 132واں نمبر،عالمی اوسط سے قریب ترکارکردگی دکھائی،پاکستان کی سب سے بڑی کمزوری خواتین کی سیاسی بااختیاری بنی رہی،سیاسی بااختیاری میں پاکستان کی 112ویں پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔