تحریک انصاف سے 9مئی اور 26نومبر کو غلطی ہوئی، انہیں اعتراف کر کے معاملات کی بہتری کی طرف آنا ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے موڈ سے باہر نہیں آرہی،سول نافرمانی کی تحریک بھی ناکام ہوگی۔اپنے ایک بیان ی میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ لوگ اپنے عزیزوں کو رقوم نہیں بھیجیں گے تو ان کے گھر کیسے چلیں گے، تحریک انصاف اس بیانیہ سے غیر مقبول ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9مئی اور 26نومبر کو غلطی ہوئی ہے اور انہیں اس کا اعتراف کر کے معاملات کی بہتری کی طرف آنا ہوگا۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے جبکہ ہم انہیں سیاست میں ملوث کر لیتے ہیں، ہم سیاستدانوں کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔