ہم نے مذاکرات کی درخواست کی ہے اور نہ کریں گے،کمیٹی بن چکی‘جو چاہے مذاکرات کرے
خواجہ آصف بانی پی ٹی آئی کے بجائے اپنے گھر کی فکر کریں:ترجمان پی ٹی آئی کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے سول نافرمانی کی تحریک کی تفصیلات پارٹی قیادت جلد عوام کے سامنے لے آئے گی۔ایک انٹرو یو میں سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک آج 14 دسمبر کو شروع نہیں ہو رہی ، یہ مرحلہ وار ہوگی۔یوم شہدا دعائیہ تقریب 13 دسمبر کے بجائے 15 دسمبر کو ہو رہی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ شہدا کی دعائیہ تقریب میں کوئی سیاسی فیصلے نہیں ہوں گے یہ صرف دعائیہ اجتماع ہوگا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کی درخواست کی ہے اور نہ ہی کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا کر ہر کسی سے مزاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہی مقف ہے کہ کمیٹی بن چکی اور اب جو چاہے مذاکرات کرے۔