پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی
کراچی (آئی این پی )سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے،پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے لیے عالمی لابسٹ کام کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے پنجرے سے نکلنے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ، انہوں نے وفاقی حکومت سے شکایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ییلو لائن بی آر ٹی کے منصوبے کا شروع ہوچکا ہے، بس ڈپو بنایا جا رہا ہے۔ پہلے ڈپو سنگل سٹوری تھا اب حکومت نے ڈبل سٹوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلے ڈیزل بسیں تھیں اب ای وی بسیں ہوں گی،بسوں کی چارجنگ بھی یہیں ہوگی، اس سے لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ ملے گی۔