آخر وہ کس مشن پر نکلے تھے، اس کا علم تو خدا ہی کو ہے، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دیں گے
یہ لوگ پاکستان اور اداروں کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں: وزیر اطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس
کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کپی ٹی آئی والوں نے دورہ کراچی میں ایک دفعہ پھر 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی، سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پرچہ نہیں کاٹا، ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دیں گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس پر پتھرا ئو کیا گیا، میڈیا کی گاڑیاں توڑی گئیں، خواتین صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی جو کہ ان کی روایت ہے، ساری اس ذہن کی عکاسی ہے آپ کے لیڈر نے آپ کے ذہن میں صرف انتشار اور بغاوت کو پیدا کیا، ان سب باتوں کے باوجود سندھ حکومت نے ان کے خلاف پرچہ نہیں کاٹا، پی ٹی آئی کی انتشار اور ہمارے سیاست جمہوری ہے، ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا، حکومت نے صبر و تحمل سے کام لیا، حکومت نے مقدمہ درج نہیں کیا، یہ لوگ پاکستان اور اداروں کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیںہم واضح کردیں کہ سندھ حکومت 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دیں گے۔