کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری پر اداروں کی تعریف کرنی چاہیے، بہت کوشش کی انمول پنکی کو گرفتار کرسکوں لیکن کامیابی نہ ملی ،فریال تالپور نے بھی من شیات کے خلاف کارروائی کے لیے واضح ہدایات دی ہیں منشیات کے خاتمے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انمول عرف پنکی نامی خاتون منشیات ڈیلر کی گرفتار ی پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ وزیر ایکسائز تھے، تب اس خاتون کا نام سامنے آیا تھا اور انہوں نے اسے گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی مگر اس وقت کامیابی نہیں مل سکی تھی۔ انمول پنکی معاشرے میں زہر بیچ رہی تھی اور ایسی منشیات فروشوں کی گرفتاری پر اداروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے کیونکہ منشیات پورے ملک کا مسئلہ ہے جو نسلوں کو تباہ کر رہا ہے