اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے نیشنل فرانزک ایجنسی کے بل کی منظوری دیدی ،یہ بل وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پیش کیا گیا ،سینیٹ پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکا ہے، بل کے اغراض و مقاصد میں کہاگیا کہ بل کے مطابق نیشنل فرانزک ایجنسی کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں قائم ہوگا،نیشنل فرانزک ایجنسی تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی خدمات فراہم کرسکے گی،نیشنل فرانزک ایجنسی کو الیکٹرانک ڈیوائسز، ڈیجیٹل فرانزک، سائبر فرانزک، ڈیپ فیک اور دیگر الیکٹرانک اور سائبر جرائم کے فرانزک کرنے کی صلاحیت سے ہم آہنگ کیا جائے گا