دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کی بدنام زمانہ سیدنایا جیل کے دورہ پر اقوام متحدہ کے وفد کو نوجوان لڑکی نے بھاگنے پر مجبور کردیا۔اقوام متحدہ کے نمائندے گیئر پیڈرسن نے گزشتہ دنوں دمشق میں سیدنایا جیل کا دورہ کیا جہاں اپنے گمشدہ بھائی اور دو کزنوں کو تلاش کرنے والی لڑکی نے گیئر پیڈرسن کے سامنے اپنے دل کی بھڑاس نکال دی۔لڑکی نے گیئر پیڈرسن کو جوتا مارنے کی کوشش بھی کی اور اسکی گاڑی کے سامنے جوتا لہرایا۔لڑکی نے سوال کیا کہ "تم 13 سال سے کہاں تھے جب ظلم ہورہا تھا؟ اب کیا کام ہے یہاں تمہارا؟، سب کے مارے جانے کے بعد آئے ہو؟۔لڑکی نے مزید کہا کہ اب یہاں کیا ڈھونڈنے آئے ہو، فوراً اس جگہ سے نکل جاؤ!"۔ لڑکی کے چلانے پر گیئر پیڈرسن خاموش رہے اور اقوام متحدہ کی گاڑی میں بیٹھ کر وہا ںسے روانہ ہوگئے۔