بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی کو جوتا مارنے والا معمر شخص گرفتار

جوتا پھینکنے والے شخص کے پاس سے وکلا، معاونین کو جاری کیے جانے والا کارڈ برآمدا 
 نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے  سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی کو جوتا  مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا  ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  چیف جسٹس بی آر گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک ایک بزرگ شخص نے نعرے بازی شروع کر دی اور اِس کے بعد اِن پر جوتے سے حملہ کردیا۔  چیف جسٹس گوائی نے واقعے کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ مجھ پر ایسے حملوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، اس کے بعد انہوں نے معمول کے مطابق عدالتی کارروائی کوجاری رکھا۔ جوتا پھینکنے والے شخص کے پاس سے وکلا اور اِن کے معاونین کو جاری کیے جانے والا کارڈ برآمد ہوا ہے، فی الحال اس شخص کے ارادے سے متعلق واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں