ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف جیت ضروری، ایونٹ میں برقرار رہنے کی اہم شرط

ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف جیت ضروری، ایونٹ میں برقرار رہنے کی اہم شرط

آج ہاکی ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں اہم مقابلے ہوں گے جن میں دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں ویلز اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت شام 6 بجے میدان میں اتریں گے۔انگلینڈ کی ٹیم نے دو میچز جیت کر پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ اب باقی ٹیموں کے نتائج کا انحصار آج کے میچز پر ہے۔ بھارتی ٹیم ایک میچ جیت کر تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان اور ویلز نے ایک ایک ڈرا میچ کھیل کر ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے۔اگر پاکستان اور ویلز اپنے اپنے میچز جیتتے ہیں، تو بھارت کا اگلے مرحلے میں پہنچنا مشکل ہو جائے گا اور ان کی جگہ دوسرے نمبر پر موجود ٹیم کا فیصلہ بہتر گول اوسط پر ہوگا۔ اس صورت میں پاکستان یا ویلز میں سے جو بھی جیتے گا، وہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا، اور دوسرے حریف ٹیم باہر ہو جائے گی۔تاہم، اگر بھارتی ٹیم آج کا میچ جیت جاتی ہے، تو وہ اگلے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جبکہ پاکستان اور ویلز کو باہر ہونا پڑے گا۔ اس مقابلے کی صورتِ حال اور نتائج سے گروپ میں چوتھے مرحلے کا فیصلہ ہوگا اور ٹورنامنٹ کی سمت طے ہوگی۔