ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: آئرلینڈ نے عمان کے خلاف 235 رنز بنا کر ایونٹ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنایا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: آئرلینڈ نے عمان کے خلاف 235 رنز بنا کر ایونٹ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنایا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آئرلینڈ نے عمان کے خلاف کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 235 رنز بنائے، جو اس ایونٹ کی 19 سالہ تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔

یہ اسکور نہ صرف ایونٹ کا پانچواں 200 سے زائد رنز کا مجموعہ ہے بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے رنز کے اسکورز کی فہرست میں بھی شامل ہو گیا ہے۔ اس سے قبل 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں 5 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے تھے، جبکہ 2016 اور 2024 کے ایڈیشنز میں چار چار مرتبہ یہ سنگ میل عبور ہوا۔ دیگر سالوں میں، 2009، 2012 اور 2021 میں صرف ایک مرتبہ، اور 2022 میں دو مرتبہ 200 سے زائد رنز کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے مضبوط بیٹنگ لائن اپ اور عمدہ ٹیم ورک کا مظہر ہے، جس نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اعلیٰ سکور بنانے کی صلاحیت کو دوبارہ اجاگر کیا ہے۔ اس میچ کے دوران شائقین نے سنسنی خیز اور دلچسپ کھیل کا بھرپور لطف اٹھایا۔