لاہور کے غازی آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، دانت توڑنے کا واقعہ، متاثرہ بچی کے والدین کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور ناہید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ بچی مقدس، جو کہ ناہید کے گھر کام کرتی تھی، چھٹی پر اپنے مالک کے گھر واپس آئی تو ناہید نے بغیر اطلاع کے تشدد کیا اور دانت توڑ دیے۔جب بچی کے منہ سے خون نکلتا دیکھا گیا تو خاتون اور اس کا شوہر فرار ہو گئے۔علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، مگر اب تک مقدمہ درج نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔