نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ضلع چتر کوٹ سے آنے والی ایک سنسنی خیز خبر نے بھارتی ریاستی اداروں پر مذہبی تسلط کے گہرے اثرات کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔ معروف ہندو گرو جگدگرو رام بھدراچاریہ نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے ان سے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کو ان کے لیے دکشِنا یعنی نذرانہ کے طور پر دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشاف محض ایک سیاسی دعوی نہیں بلکہ بھارت میں فوجی اداروں پر ہندوتوا نظرئیے کے گہرے اثرات کی واضح علامت ہے۔