پلانٹ پر چھاپہ، 50 لیٹر جعلی جوس تلف، مقدمہ درج

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہیڈ سلیمانکی روڈ پر قائم غیر قانونی جوس پلانٹ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 لیٹر غیر معیاری مینگو جوس تلف، 10 کلو ناقص اجزا ضبط کر لیے جبکہ پلانٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ جعلی برانڈنگ اور لیبلنگ کے ذریعے جوس تیار کیا جا رہا تھا، پیکنگ پر فیکٹریوں کے غلط پتے درج تھے۔ ناقص جوس کریانہ سٹورز اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔