اراضی تنازعہ پر قتل کے مجرم کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ

 ایڈیشنل سیشن جج نے مظہر فرید کا قتل ثابت ہونے پر حاکم کیخلاف فیصلہ سنادیا
اوکاڑہ ،دیپالپور (خصوصی رپورٹ)اراضی تنازعہ پر قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور ریاض افضل چھینہ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سز  سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق مئی 2023 میں تھانہ چورستہ میں خاں کے علاقے میں مجرم حاکم نے اراضی تنازعہ پر مظہر فرید کو قتل کر دیا تھا جسکا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کسی کو ناحق قتل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے مقدمہ کی تفتیش میں م ئوثر کردار ادا کرنے پر تفتیشی افسر اور لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔